شہباز شریف اور چینی کمپنی کے درمیان مذاکرات کامیاب، چینی کمپنی نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام شروع کرنے پر تیار

شہباز شریف اور چینی کمپنی کے درمیان مذاکرات کامیاب، چینی کمپنی نندی پور پاور ...
شہباز شریف اور چینی کمپنی کے درمیان مذاکرات کامیاب، چینی کمپنی نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام شروع کرنے پر تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد+بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور چینی کمپنی کے درمیان نندی پور پاور پلانٹ پر مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور چینی کمپنی پلانٹ پر دوبارہ کام کرنے پر تیار ہو گئی ہے جس نے انجینئرز کو پاکستان پہنچنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے چینی کمپنی کے نمائندوں سے طویل مذاکرات ہوئے جن میں شہباز شریف چینی کمپنی کو پلانٹ پر دوبارہ کام کرنے پر رضامند کرنے میں کامیاب رہے ،انہوں نے کمپنی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ موجودہ حکومت کو پوری طرح شفاف اور پرعزم پائیں گے۔ چینی کمپنی کے سربراہ مسٹر سی ذی نو کا کہنا تھا کہ انہوں نے جولائی 2011ءمیں صدر زرداری سے ملاقات میں کہہ دیا تھا کہ پراجیکٹ میں تاخیر سے دونوں اطراف کا نقصان ہو گا۔ حکومت پنجاب کے اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکومت میں نندی پور پاور پلانٹ پر کام میں تاخیر کے باعث چینی ماہرین واپس چلے گئے تھے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -