مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 750 سے زائد پوائنٹس تک بلند

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 750 ...
مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 750 سے زائد پوائنٹس تک بلند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور 100 انڈیکس 750 سے زائد پوائنٹس تک بلند ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہو چکی ہیں اور اس موقع پر سٹاک مارکیٹ میں خلاف معمول اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے موقع پر سٹاک مارکیٹ میں تاریخی گراوٹ کا رجحان رہا ہے۔ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر بھی توقع کی جا رہی تھی کہ سٹاک مارکیٹ میں حسب معمول کمی آئے گی لیکن آج یہ روایت ٹوٹ گئی ہے۔
سٹاک مارکیٹ کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 753 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث انڈیکس 46 ہزار 147 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ 100 انڈیکس میں 5 کروڑ 20 لاکھ 87 ہزار 50 شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو 4 ارب 91 کروڑ 56 لاکھ 100 روپے ہے۔

مزید :

بزنس -