اسحاق ڈار ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب چیئرمین منتخب
فرینکفرٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔
اسحاق ڈار نے عالمی ترقیاتی اہداف 2030کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بی کا نائب چیئرمین منتخب ہونا پاکستان کیلئے اعزاز ہے ،پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان تعاون بڑھانے کی مزید کوشش کروں گا ،پاکستان میں انفراسٹرکچر کی مضبو طی ،وسائل اور مقامی لوگوں کی تربیت لازمی ہے ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز نے اسحاق ڈار کو نائب چیئرمین منتخب کیاہے ۔