عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ’بی تھری‘ کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ’ بی تھری‘ کردی ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ادارہ جاتی کارکردگی خراب سے بہتر ہوئی ہے جو حالیہ اائی ایم ایف پروگرام کے بعد اصلاحات کی جانب معنی خیز پیشرفت ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی کریڈٹ پروفائل نے ترقی کی شرح ، کم آمدن سطح کے مقابلے بڑی معیشت اور ڈھانچہ جاتی مسائل میں توازن قائم کیا ہے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں