آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا قرضوں پر شرح سود 1.5 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے قرضوں پر سود کی شرح 1.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیا۔بینک کے گورنر گلین سٹیون نے اپنے بیان میں کہا کہ شرح سود کو برقرار رکھنے کے فیصلے سے ملک میں اقتصادی ترقی اور افراط زر کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔
اجلاس کے دوران اکثر شرکاءنے سال کے آخر تک شرح سود برقرار رکھنے جبکہ چند نے جنوری 2017 ءمیں اسے 1.25 فیصد تک لانے کی تجویز دی۔