کے ایس ای 100 انڈیکس 302 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 755 پوائنٹس پر پہنچ گیا

کے ایس ای 100 انڈیکس 302 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 755 پوائنٹس پر پہنچ گیا
کے ایس ای 100 انڈیکس 302 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 755 پوائنٹس پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 302 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 755 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی رہی جو دن کے اختتام تک برقرار رہی۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس 302 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 49 ہزار 755 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 9 کروڑ 54 لاکھ 15 ہزار 670 حصص کی خریدو فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8 ارب 86 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار 942 روپے رہی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 206 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 159 میں کمی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

مزید :

بزنس -