سٹیٹ بینک کی اے ٹی ایم سے پرانے اور جعلی نوٹ نکلنے کی شکایات کے ازالے کے لئے بینکوں کو خصوصی ہدایات
کراچی(صباح نیوز)سٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے خراب اور جعلی نوٹ نکلنے کی شکایات کے ازالے اور اس کی روک تھام کے لیے بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کردیں۔بینکوں کو نصب کیمروں کی ریکارڈنگ کا ڈیٹا 2 ماہ تک محفوظ رکھنے کا پابند کردیا گیا۔
مستقل ارکان میں اضافہ سے سلامتی کونسل کی کارکردگی متاثر ہوگی:ملیحہ لودھی
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بنک کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنے کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے بینکس اپنے احاطے میں کیش ڈیلنگ کی تمام جگہوں کی نگرانی کیمرے کی آنکھ سے بھی یقینی بنائیں۔ اے ٹی ایم میں نقد رقم بھرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ یہ تمام عمل بھی کیمرے میں ریکارڈ ہو۔اے ٹی ایم کو ری فل کرنے والے بینک سٹاف کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ مشین میں پیسہ بھرتے وقت ڈھیلے ڈھالے یا جیبوں والے کپڑے نہ پہنیں۔