” بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی کو اب یہ کام کرنا ہوگا“ حکومتِ پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں پر سخت ترین پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، سب حیران پریشان رہ گئے

” بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی کو اب یہ کام کرنا ہوگا“ حکومتِ پاکستان نے ...
” بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی کو اب یہ کام کرنا ہوگا“ حکومتِ پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں پر سخت ترین پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، سب حیران پریشان رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے بیرون ملک کام کرنے کیلئے جانے والے تمام افراد کیلئے بینک اکاﺅنٹ بنوانے کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس اقدام سے بیرون ملک سے آنے والی رقم قانونی طور پر پاکستان آئے گی جس سے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں واضح بہتری آئے گی۔
سٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عرفان علی کے مطابق بیرون ملک ملازمت کے حصول کیلئے جانے والوں کو پاکستان کے اندر بینک اکاﺅنٹ بنوانا پڑے گا، ابھی تو اس شرط کو لازم قرار نہیں دیا گیا لیکن اگلے سال تک ترسیلاتِ زر کا اکاﺅنٹ ہر اوورسیز پاکستانی کیلئے لازمی قرار دے دیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین،بہن ہی قاتلہ نکلی
دبئی میں منعقد ہونے والے پاکستانی ترسیلاتِ زر سربراہی کانفرنس کی سائیڈ لائن ملاقاتوں کے دوران سید عرفان علی نے کہا کہ پاکستانی بینکس اپنے بیرون ملک کام کرنے والے صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس قسم کے بینک اکاﺅنٹس ترسیلاتِ زر کیلئے استعمال کیے جاسکیں گے ، جن میں صرف بیرونِ ملک سے پیسہ جمع کرایا جاسکے گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے اہلِ خانہ اس اکاﺅنٹ کے ذریعے رقم وصول تو کرسکیں گے لیکن اس میں کسی قسم کا فنڈ جمع نہیں کرا پائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، امریکا سے مقبوضہ بیت المقدس پر اپنا فیصلہ واپس ,فلسطین کو آزادریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

مزید :

بزنس -