فیڈریشن چیمبر کا قطر سے رابطہ، غذائی برآمدات کی پیشکش

فیڈریشن چیمبر کا قطر سے رابطہ، غذائی برآمدات کی پیشکش
فیڈریشن چیمبر کا قطر سے رابطہ، غذائی برآمدات کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی سب سے بڑی تاجر تنظیم وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر زبیر طفیل نے قطر چیمبر سے فوری رابطے میں غذائی ضروریات پوری کرنے کی پیش کر دی جبکہ میٹ امپورٹر کا مران خلیل کاکہنا ہے کہ پاکستان بھاری مقدار میں گوشت قطر بھیجنے کی پوزیشن میں ہے۔

وفاق ایوان ہا ئے صنعت و تجارت کی جانب سے قطر چیمبر آف کامرس کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قطر کی غذائی ضروریات پوری کرنے کو تیار ہے۔ صدر ایف بی سی سی آئی زبری طفیل کے مطابق غذائی اشیاءدو دن میں قطر بھیجی جا سکتی ہیں۔ زبیر طفیل نے بتایا کہ پاکستان چاول ، زرعی اجناس، سبزی اور پھل دو دن کے اندر قطر بھیج سکتا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قطری امپورٹر ز فوری طور پر اپنی ضروریات سے آگاہ کریں۔

علاوہ ازیں ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے کہا کہ قطر بحران سے پاکستان میں ایل این جی کی درآمد میں کوئی مشکلات کا سامنا نہیں رہے گا اور اگر ایل این جی قطر سے نہ آسکی تو کسی دوسرے ملک سے در آمد کر لی جائے گی۔

مزید خبریں :آل ثانی خاندان کے افرادکے دہشت گردیمیں  ملوث ہونے کادعویٰ، قطری حکام کالعدم تنظیموں کی براہ راست معاونت کرتے ہیں: امریکی اینٹلی جنس

مزید :

بزنس -