پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100انڈیکس 354پوائنٹس کی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 354.46 پوائنٹس کی کمی سے 41435.70 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 71 ارب 2 کروڑ 4 لاکھ 8 ہزار 4 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 47 کروڑ 3 لاکھ 62 ہزار 660 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 3 کروڑ 36 لاکھ 85 ہزار 240 حصص کی کمی رہی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے آخری روز پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 354.46 پوائنٹس کی کمی سے 41435.70 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 238.95 پوائنٹس کی مندی سے 21103.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 239.45 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 761.34 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 100.85 پوائنٹس کی کمی سے 15017.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 166.53 پوائنٹس کی مندی سے 19851.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔