دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری ، بل گیٹس پہلے اور مارک زکر برگ دنیا کے پانچویں امیر ترین آدمی بن گئے

دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری ، بل گیٹس پہلے اور مارک زکر برگ دنیا کے ...
دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری ، بل گیٹس پہلے اور مارک زکر برگ دنیا کے پانچویں امیر ترین آدمی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی گئی۔ مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس پہلے جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ پانچویں امیر ترین آدمی قرار پائے ہیں۔امیر ترین افراد کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کرنے والے ادارے فوربیس کے مطابق بل گیٹس 86.5بلین ڈالر اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی قرار پائے ہیں ۔

’اگر آج مجھے 19 سال کا بل گیٹس مل جائے تو اسے ایک ہی بات سمجھاﺅں گا کہ۔۔۔‘ دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس نے اپنی زندگی کا اہم ترین سبق نوجوانوں کو بتادیا، عمل کرکے آپ کی بھی زندگی بدل سکتی ہے

جبکہ گذشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 75بلین ڈالر تھی۔اسی طرح فیس بک کے بانی مارک زکر برگ گذشتہ سال 44.6بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے چھٹے امیر ترین آدمی تھے جبکہ اس سال 58بلین ڈالر مالیت کے ساتھ دنیا کے پانچویں امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک روز میں3ارب ڈالر کا نقصان

اسی طرح وارن بفٹ 78.5ڈالر کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی ، جیف بیزوس 73.2بلین ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ 72بلین ڈالر ز اثاثوں کے مالک امانیکو اورٹیگا دنیا کے تیسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔گذشتہ سال امانیکو اورٹیگا دوسرے ،وارن بفٹ تیسرے ، ، کارلس سلم ہلو چوتھے جبکہ جیف بیزوس پانچویں امیر ترین آدمی تھے۔

مزید :

بزنس -