پی ایس ایکس میں تیزی ، 100 انڈیکس 51 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پی ایس ایکس میں تیزی ، 100 انڈیکس 51 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا
پی ایس ایکس میں تیزی ، 100 انڈیکس 51 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 51 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 11 کروڑ18 لاکھ 46 ہزار50 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث انڈیکس میں322 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ حالیہ اضافے کے بعد انڈیکس 51 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں شیئرز کی خریدو فروخت کیلئے استعمال ہونے والی رقم کی مجموعی مالیت11 ارب 22 کروڑ 61 لاکھ 25 ہزار 460 روپے رہی۔
دوسری جانب پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 381 کمپنیز کے شیئرز کی خریدو فروخت کی گئی جن میں سے 229کمپنیاں نفع میں رہیں جبکہ 136 کمپنیز کے شیئرز کی ویلیو میں کمی ہوئی اور انہیں خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ کاروبار کے دوران 16 کمپنیز ایسی بھی رہیں جو بغیر کسی نفع یا نقصان کے کاروبار کرتی رہیں۔

مزید :

بزنس -