بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 61.12 فیصد اضافہ
کراچی (ویب ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 10 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی رقم وطن بھجوائی جس سے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 61.12 فیصد کی متاثر کن نموظاہر ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگست 2014ءکے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 9.39 کروڑ ڈالر، 9.28کروڑ ڈالر، 10 لاکھ ڈالر، 70.10کروڑ ڈالر، 1.70کروڑ ڈالر اور 1.40 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔ ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے ترسیلات زر 8.80 کروڑ ڈالر رہیں۔