آن لائن شاپنگ کے ذریعے پاکستانی پرچم کے رنگوں والی ملبوسات اوردیگر آرائشی اشیاء کی فروخت میں اضافہ

بزنس

اسلام آباد (این این آئی)جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں آن لائن شاپنگ کے ذریعے پاکستانی پرچم کے رنگوں والی ملبوسات اوردیگر آرائشی اشیاء کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح اوررحجان میں اضافے کے تناظر میں آن لائن شاپنگ کا رحجان بھی بتدریج فروغ پارہاہے.

اس وقت زیادہ تر آن لائن شاپنگ کمپنیاں کراچی، لاہور، فیصل آباد اوراسلام آباد میں کام کررہی ہے ٗجشن آزادی کی تیاریوں کی سلسلے میں مختلف آن لائن کمپنیوں نے خواتین اوربچوں کی پاکستانی پرچم میں شامل رنگوں پر مشتمل ملبوسات فروخت کیلئے پیش کئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیگرآرائشی اشیاء کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شہروں میں رہنے والے لوگوں میں آن لائن شاپنگ کے رحجان میں اضافہ ہورہاہے اوروہ وقت کی بچت اوررش سے بچنے کیلئے انٹرنیٹ کے ذریعے جشن آزادی کی مناسبت سے ملبوسات خرید رہے ہیں اس کے علاوہ کئی آن لائن شاپنگ ویب سائیٹس نے سفید اور سبز رنگ کے ٹی شرٹس کی مختلف ورائٹیز فروخت کیلئے پیش کئے ہیں۔