پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 294پوائنٹس کی کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس میں آج کاروبار کے اختتام پر 294پوائنٹس کی کمی آئی ہے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس294پوائنٹس کی کمی کے بعد 38ہزار 819پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔آج کاروبار کے دوران 7کروڑ79ہزار170شیئر ز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو4ارب53کروڑ93لاکھ56ہزار 99روپے تھی ۔