پاکستان میں توانائی کی صورت حال بہتر ہوئی ، معاشی ترقی کی شرح 5.3 فیصد،سی پیک کے باعث شرح مستحکم ہوکر 6فیصدتک پہنچ سکتی ہے: آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی

پاکستان میں توانائی کی صورت حال بہتر ہوئی ، معاشی ترقی کی شرح 5.3 فیصد،سی پیک ...
پاکستان میں توانائی کی صورت حال بہتر ہوئی ، معاشی ترقی کی شرح 5.3 فیصد،سی پیک کے باعث شرح مستحکم ہوکر 6فیصدتک پہنچ سکتی ہے: آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے2017ءکیلئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی صورت حال بہت بہتر ہوئی ہے جبکہ ملک معاشی ترقی کی شرح5.3فیصد رہے گی تاہم سی پیک کے باعث شرح مستحکم ہوکر 6فیصدتک پہنچ سکتی ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان کی سال2017ءکے لئے معاشی ترقی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات کاعمل بہترہوا جبکہ سی پیک کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھی تاہم پاکستان کی برآمدات میں اضافہ نہ ہوناتشویشناک ہے ۔پاکستان کا مالیاتی خسارہ 4.2 فیصدہے،بیرونی ادائیگیاں زرمبادلہ کے ذخائرپردباو ڈالیں گی جس پر قابو پائے بنا ملک کو اپنے معاشی اہداف حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں تاریخی ہڑتال اور احتجاج سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں, مظلوم کشمیری انڈیا کا غاصبانہ قبضہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں:عبدالرحمن مکی

عالمی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحت وتعلیم کی صورتحال مایوس کن ہے، غریب طبقہ تعلیم وعلاج معالجے کی سہولتوں سے محروم ہے۔ دیگرممالک کے مقابلے پاکستان میں تعلیم وصحت پرکم پیسہ خرچ کیاجارہاہے اور پاکستان کے دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 36 فیصدہے۔ ملک کا سب سے پسماندہ صوبہ بلوچستان ہے جس میں50 فیصدلوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -