پاکستان اسٹاک ایکسچینج سال کی کم ترین سطح پر آگیا

بزنس

کراچی(صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی شدید مندی دیکھی گئی اور سرمایہ کارغیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 600پوائنٹس کمی کے ساتھ 39ہزار 650کی سطح سے بھی نیچے آگیا جو رواں سال کی کمی ترین سطح ہے۔