نوکیا نے 3310دوبارہ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ،قیمت ساڑھے چھے ہزار ہو گی

نوکیا نے 3310دوبارہ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ،قیمت ساڑھے چھے ہزار ہو گی
نوکیا نے 3310دوبارہ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ،قیمت ساڑھے چھے ہزار ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )موبائل بنانے والی معروف کمپنی نوکیا نے ایک مرتبہ پھر اپنا پرانا ’ہتھیار‘مارکیٹ میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،نوکیا نے دنیا کے سب سے بہترین فون 3310 کو صارفین کیلئے دوبارہ لانچ کرنے کا اعلان کر دیاہے،نوکیا 3310 موبائل ورلڈ کانگریس میں سامنے لایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق نوکیا موبائل فون کمپنی آج کل زوال کا شکار ہے کیونکہ اس کا کوئی بھی نیا موبائل اس طرح پسند نہیں کیا گیا جس طرح اس کا 3310ماڈل کا موبائل صارفین میں مقبول ہوا تھا ۔موبائل فون کی تاریخ میں سب سے زیادہ پسند اور استعمال کیے جانے والا موبائل نوکیا 3310 ہے ،اسے کمپنی نے 2000ءمیں ریلیز کیا تھا جو کہ اپنی زیادہ دیر تک چلنے والی بیٹری اور انتہائی مضبوط باڈی کے باعث صارفین کی بے پناہ توجہ کا مرکز رہا۔نوکیا 3310موبائل کی قیمت ممکنہ طور پر ساڑھے چھے ہزار روپے ہو گی اور یہ اس ماہ کے آخر میں موبائل ورلڈ کانگریس میں ظاہر کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:دبئی میں PSLدیکھنے کے خواہمشند پاکستانیوں کیلئے قطر ایئرویز نے شاندار موقع دے دیا،ٹکٹ خریدنے کی بھی ضرورت نہیں،بس یہ کام کریں اور مفت دبئی پہنچ جائیں
نوکیا 3310خریدنے کے خواہشمند ممکنہ طور پر اسے کمپنی سے براہ راست نہیں بلکہ’ایمازون‘ پر ہی خرید سکیں گے ،ایمازون پر موبائل کے فیچرز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں ہیں جس کے مطابق اس میں ،گھڑی  اورکلکولیٹر کے ساتھ ساتھ  اچھا وقت گزارنے کیلئے چار گیمز بھی دی گئیں ہیں ۔جن میں ،سنیک II،پیرس II،سپیس امپکٹ اور بنٹومی شامل ہے ۔

مزید :

بزنس -