اوپن مارکیٹ، ڈالر5 اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی

اوپن مارکیٹ، ڈالر5 اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی
اوپن مارکیٹ، ڈالر5 اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں 5 اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت106 روپے90پیسے اور قیمت خرید106 روپے35 پیسے ہوگئی۔علاوہ ازیں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں بھی15 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت فروخت131 روپے 10 پیسے اور قیمت خرید129 روپے 35 پیسے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور یہ 104 روپے 60 پیسے میں بیچا اور 104 روپے 40 پیسے میں خریدا گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پا?نڈ کی قیمت میں96 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت فروخت128 روپے46 پیسے اور قیمت خرید128 روپے 21 پیسے ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید :

بزنس -