سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی، فی تولہ 50 ہزار روپے کا ہوگیا

بزنس

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میںسونا 200 روپے کی کمی کے بعد 50 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 1203 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے اور یہاں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔ آج (منگل کو) ہونے والی کمی کے باعث فی تولہ سونا 50 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 171 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 42 ہزار 587 روپے کا ہوگیا۔