پاک فوج ملک کی معاشی حالت سے لاتعلق نہیں رہ سکتی :سابق صدر ایف پی سی سی آئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک فوج معاشی زبوں حالی سے لا تعلق نہیں رہ سکتی، ادارے سے محاذ آرائی سے معاشی عدم استحکام بڑھے گا، ڈی جی آئی ایس پی آرکا بیان حقائق پرمبنی تھا۔
صومالیہ میں سرکاری دفاتر کے قریب دھماکہ،20افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد زبیر کا کہنا تھا کہ درجنوں ملکی وغیر ملکی ادارے پاکستانی معیشت پربیان دیتے ہیں اسی طرح ملکی سلامتی کاضامن ادارہ بھی اس حوالے سے اپنی رائے دے سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کی سیاسی معاشی سمت کی درستی ضروری ہے۔
محمد زبیر نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ممالک کی سازشوں کے باوجود پاک فوج کی ہی کوششوں سے سی پیک بر وقت مکمل ہو رہا ہے۔کینیڈین مغویوں کی بازیابی پاک فوج کا بڑا کارنامہ ہے، جس سے امریکی رویے میں مثبت تبدیلی آئی ہے، جو خوش آئند ہے، آرمی چیف نے وفاقی چیمبر کے پلیٹ فارم سے گفتگو کرکے کاروباری برادری کے ا عتماد میں اضافہ کیا ہے۔