گندم اوراس کی مصنوعات کی برآمدپرسبسڈی کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع:سٹیٹ بینک آف پاکستان

بزنس

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گندم اوراس کی مصنوعات کی برآمدپرسبسڈی کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ادائیگی کی آخری تاریخ 31اگست سے بڑھاکر31اکتوبرکردی گئی۔

ایک جڑی بوٹی جسے منہ میں رکھنے سے آپ کو نہ صرف دانتوں کے کیڑوں سے نجات مل جائے گی بلکہ کبھی معدے کی تیزابیت کا شکار بھی نہ ہوں گے
سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق سبسڈی کی تاریخ میں توسیع اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی ہے اس سے قبل آخری تاریخ 31اگست 2017تک تھی۔تاہم سبسڈی کی ادائیگی 31 اگست تک برآمدات پر ہی کی جائے گی۔