ڈائیوو کے بعد ایک اور کمپنی نے پاکستان میں بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا، کون سی کمپنی ہے اور کیسی بسیں ہیں؟ دیکھ کر ہر شہری کا دل خوش ہو جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سائنو ٹرکس سے پہچان بنانے والی ڈائسن آٹو موبائلز لمیٹڈ نے لاہور میں ژونگ تونگ انٹرسٹی بس سروس شروع کر دی ہے۔ بس سروس کی افتتاحی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں سٹینڈنگ کمیٹی ٹرانسپورٹ پنجاب کے چیئرمین مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوئے جبکہ پاکستان کی آٹو موبائلز انڈسٹری میں جانے پہچانے افراد نے بھی شرکت کی۔
اس کمپنی کی دو طرح کی بسیں”ایلی گینس اور نیوی گیٹر“ پاکستان میں استعمال ہوں گی۔ یہ بسیں اعلیٰ معیار کی ہیں جنہیں دنیا بھر میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ چین کے صوبے جینان میں بنائی گئی یہ بسیں نا صرف کارکردگی کے حوالے سے عالمی معیار پر پورا اترتی ہیں بلکہ آرام دہ، لکژری، چینی طرز بناوت، یورپین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں ۔
افتتاحی تقریب میں ڈائسن آٹو موبائلز لمیٹڈ کے سی ای او عمران ملک اور کور ٹیم کے ممبران، سی او او میر اسد وسیم، ڈائریکٹر سردار جاوید درانی، ہیڈ آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ احمد ثناءزیدی، پراجیکٹ منیجر ریحان رحیم بھٹی اور مارکیٹنگ منیجر محمد عمر ارشاد بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ رومان رئیس کی ”گرفتاری“ کے ”وارنٹ“ جاری، کب اور کون گرفتار کرے گا؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی
سستی ہونے کے باعث یہ بسیں پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کا بہترین حل ہیں۔ بسیں بنانے والی چینی کمپنی ہر سال 25 ہزار بسیں فروخت کرتی ہے اور اس طرح دنیا بھر میں یہ تیسرے نمبر پر ہے۔