سٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس 166 پوائنٹس نیچے آگیا

سٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس 166 پوائنٹس نیچے آگیا
سٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس 166 پوائنٹس نیچے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 166 پوائنٹس نیچے آگیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ۔ آج ہونے والی 166 پوائنٹس کی مندی کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 10 کروڑ 73 لاکھ 67 ہزار 540 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8 ارب 58 کروڑ 90 لاکھ 37 ہزار 508 روپے رہی۔

مزید :

بزنس -