گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آرنے براہ راست ٹیکسز کی مد میں 370.5 ارب روپے کی وصولیاں کیں: سٹیٹ بینک

گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آرنے براہ راست ٹیکسز کی مد میں 370.5 ارب روپے کی ...
گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آرنے براہ راست ٹیکسز کی مد میں 370.5 ارب روپے کی وصولیاں کیں: سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ مالی سال 2017 کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے براہ راست ٹیکسز کی مد میں 370.5 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 8.7 فیصد زائد براہ راست ٹیکس اکٹھے کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016 کے دوران 340.8 ارب روپے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں وصول کئے گئے تھے۔ اس طرح مالی سال 2016 کے مقابلہ میں مالی سال 2017 کے دوران 29.7 ارب روپے کے زائد براہ راست ٹیکسز وصول کئے گئے ہیں۔

مزید :

بزنس -