آٹھ سال بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پابندی اٹھا لی، بڑی خوشخبری آگئی

آٹھ سال بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پابندی اٹھا لی، بڑی خوشخبری آگئی
آٹھ سال بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پابندی اٹھا لی، بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی،اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ آٹھ سال سے پاکستان پر مشرق وسطیٰ بالخصوص متحدہ عرب امارات میں پولٹری کی برآمد پرپابندی تھی لیکن اب وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان میں موجود کمپنیوں کو باضابطہ طورپر پولٹری اور پولٹری مصنوعات کو برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ یادرہے کہ 2006ءمیں پاکستان میں برڈ فلو پھیلنے کے بعد سے پاکستان پر پولٹری اور اس کی منصوعات کی درآمد پر پابندی تھی لیکن 2008ءمیں ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان کو اس بیماری سے کلیئرقراردیاتھا لیکن پابندی بدستور برقراررہی ۔

”ویلنٹائن دے پر اجلاس رکھ دیا ہے، اب اس عورت کا بار بار فون آ رہا ہے اور کہہ رہی ہے کہ ۔۔۔“ قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس، معروف سیاستدان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا
ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرتجارت خرم دستگیرنے کہاکہ برادرملک کی طرف سے پابندی اٹھائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیرمعظم احمد خان ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیرسکندر حیات خان بوسن کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ہر ممتاز فنکار ،ادیب اور فلمی شخصیت کے سکینڈل، جنات کی کہانیاں اور بہت کچھ ، اپنی پسند کے مطابق کچھ  بھی پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات سالانہ 700ملین ڈالر کی پولٹری پراڈکٹس درآمد کرتاہے اور اسی مارکیٹ میں گزشتہ آٹھ سالوں سے پاکستان پابندی کا سامنا کررہاتھا۔

مزید :

بزنس -