پی ایس ایکس میں شدید مندی ،100 انڈیکس 47 ہزارکی نفسیاتی حد کھو بیٹھا

پی ایس ایکس میں شدید مندی ،100 انڈیکس 47 ہزارکی نفسیاتی حد کھو بیٹھا
پی ایس ایکس میں شدید مندی ،100 انڈیکس 47 ہزارکی نفسیاتی حد کھو بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) میں جمعہ کے روز شدید مندی کا رجحان رہا ہے جس کے باعث اس کا 100 انڈیکس 47 ہزارکی نفسیاتی حد کھو بیٹھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں آج (جمعہ کو) 584 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 47 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔ آج ہونے والی کمی کے باعث انڈیکس 46 ہزار 858 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5 کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار 740 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 6 ارب 36 کروڑ 61 لاکھ 44 ہزار 901 روپے رہی۔

مزید :

بزنس -