پی ایس ایکس کاروبارمیں منفی رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار289 پوائنٹس پر آگیا

بزنس

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروبار کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار289 پوائنٹس پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج (جمعرات کو )16 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 48 ہزار289 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں10 کروڑ14 لاکھ59 ہزار 540 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو7ارب59 کروڑ76 لاکھ97 ہزار474 روپے رہی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر367 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے141 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ،207 میں کمی اور19 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔