امریکی امداد کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ : اسٹیٹ بینک

بزنس

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو امریکہ سے اتحادی سپورٹس فنڈ کی مد میں20کروڑ ڈالر کی امداد موصول ہونے کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں بیرون سرمایہ کاری میں بھی 46فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 9.9 کروڑ ڈالراضافے سے17.23 ارب ڈالرہوگئے۔بیرونی قرض کی مدمیں 9کروڑ70 لاکھ ڈالرادا کیے گئے۔

عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں :ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے مطابق اتحادی سپورٹس فنڈ کی مد میں پاکستان کو 20کروڑ ڈالر کی امداد موصول ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ۔ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری 46 فیصد بڑھ گئی ہے۔پاکستان میں جولائی2016سے فروری2017ءکے دوران 1 ارب 93 کروڑ ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔جبکہ ملک میں براہ راست سرمایہ کاری 6 فیصد اضافے سے 1 ارب 28 کروڑ ڈالر رہی۔

مالی سال 2016ءمیں اسٹاک مارکیٹ سے31کروڑ97لاکھ ڈالرکاانخلاہوا :سٹیٹ بینک

اسٹاک مارکیٹ سے 35 کروڑ ڈالر کا انخلاہوا۔سرکاری شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔نجی شعبے میں93 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،بیرونی قرض کی مدمیں 9کروڑ70 لاکھ ڈالرادا کیے گئے۔کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 3 کروڑڈالرموجود ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر22 ارب 27 کروڑڈالرپرپہنچ گئے۔