معروف کار ساز کمپنی ’بوگاٹی‘نے ایسی چیز بناڈالی کہ جان کر دنیا دنگ رہ گئی

بزنس

لندن(نیوزڈیسک) معروف کار ساز فرانسیسی کمپنی ’بوگاٹی‘نے اپنی یاٹ(پانی میں چلنے والی چھوٹی بوٹ) متعارف کروادی ہے اور اسے دیکھ کر ایسے گمان ہوتا ہے کہ جیسے کوئی محل پانی پر تیر رہا ہے۔ بوگاٹی نے اس 66فٹ لمبی Niniette 66بوٹ کا ڈیزائن اپنی معروف سپرکارChironکو دیکھ کر بنایا ہے اور اس میں جکوزی، ڈبل بیڈکالگژری کمرہ، آگ کی جگہ اور ایک شیمپئن بار بھی بنایا گیا ہے۔ یہ 66ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور دیکھنے میں انتہائی خوبصورت لگتی ہے۔ اس کی قیمت ابھی تک نہیں بتائی گئی لیکن 2015ءمیں بوگاٹی نے کہا تھا کہ اس طرح کی بوٹ کی کم از کم قیمت 1.5ملین پاﺅنڈ ہوگی۔یہ بوٹ مارچ 2018ءمیں خریداروں کو دی جائے گی اور اس طرح کی صرف66یاٹ بنائی جائیں گی۔ اس کا ڈیک کھلا ہے جس پر دو لوگ بآسانی کھڑے ہوکر سمندر کے خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس کے ڈیک کے نچلی جانب جکوزی، شیمپئن بار اور ساتھ ایک کھلی جگہ ہے جہاں بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے۔ بیڈ روم میں ایک بڑا صوفہ بھی رکھا گیا ہے تاکہ مہمان اس پر بیٹھ کر محظوظ ہوسکیں۔