عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ‘ قیمت میں 5 فیصد کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ‘ قیمت میں 5 فیصد کمی
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ‘ قیمت میں 5 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا اور فی بیرل قیمت دوبارہ پچپن ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی طرف سے تیل کی ڈیمانڈ کے تخمینے میں کمی اور امریکا کی طرف سے تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافے کی رپورٹس نے خام تیل سستا کر دیا۔ ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے سودے ایک اعشاریہ تین فیصد کمی سے پچپن ڈالر فی بیرل اور یورپی بینچ مارک برنٹ خام تیل کے 61 ڈالر 33 سینٹ فی بیرل پر ہوئے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے تیل کی طلب میں اضافے کے اپنے پہلے تخمینے مین ایک لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کی گئی ہے۔ چار روز کے دوران خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

بزنس -