سی پیک پاکستانی تاریخ کا بہترین منصوبہ قرار، کاروباری برادری کو عالمی ٹریڈ فیئرز میں شرکت کی ترغیب دینی چاہیے : ایس ایم نوید
لاہور(ویب ڈیسک)مقامی کاروباری برادری کو بین الاقوامی ٹریڈ فئیر ز میں شرکت کی طرف راغب کرنے کیلئے خصوصی ترغیبات دی جانی چاہیں۔ یہ بات پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس ایم نوید نے انٹرنیشنل بزنس کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن (IBCE-2017) کے دوران اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کے لوگ لوگوں سے ہی اشیاء خریدتے ہیں اور خریداروں کوفروخت کاروں کے ساتھ جوڑنے میں نمایشیں نہائت اہمیت کی حامل ہیں اور بالخصوص غیر ملکی خریداروں کو مقامی اشیاء سے متعارف کرانے کیلئے پاکستان کے اندر بھی زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی نمایشیں منعقد کی جانی چاہئیں ۔
IBCE-2017 کا انعقاد یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے کیا گیا جہاں چین سمیت دنیا بھر سے سرمایہ کاروں ، تاجروں اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔ اس دوران اپنی تقریر میں ایس ایم نوید نے یو ایم ٹی کی کاوشوں کا اعتراف کیا اور بالخصوص سی پیک ۔ریسرچ سنٹر کے قیام پر مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔اُنہون نے سی پیک کو پاکستان کی تاریخ میں قرار پانے والا واحد بہترین منصوبہ اور معاہدہ قرار دیا۔ایس ایم نوید نے کہا کہ پاکستان کے مختلف مینوفیکچرنگ شعبوں میں سرمایہ کاری کی نشاندہی کرنے میں IBCE جیسے پلیٹ فارم ایک کنونشن کا کردار ا انجام دے رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئیند ہے کہ حالیہ حکومت بھی سرمایہ کاری اور سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے پوری تن دہی سے کوشا ں ہے۔
۳روزہ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس ایگزیبیشن میں تقریبا ۲۰۰۰۰ سے زائد افراد نے شرکت کی اور یہ نمایش دنیا بھرکے بہترین سرمایہ کاروں، کاروباری اداروں، تاجروں اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور کاروبار کیلئے روشن امکانات کی نشاندہی کرنے میں کامیا ب ترین رہی۔