زونگ نے اپنے صارفین کیلئے واٹس ایپ کا استعمال بالکل مفت کرنے کا اعلان کر دیا

زونگ نے اپنے صارفین کیلئے واٹس ایپ کا استعمال بالکل مفت کرنے کا اعلان کر دیا
زونگ نے اپنے صارفین کیلئے واٹس ایپ کا استعمال بالکل مفت کرنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی کمپنی زونگ نے اپنے صارفین کے لیے واٹس ایپ کا استعمال بالکل مفت کردیا ہے۔
نجی انگریزی اخبار ڈان نیوز کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ واٹس ایپ کی تمام سروسز تک صارفین کو مفت رسائی دی جائے گی اور وہ اس میسجنگ اپلیکشن سے لامحدود کالز کرسکتے ہیں، میسجز بھیج سکتے ہیں اور یہ سہولت دنیا بھر میں کسی بھی جگہ دستیاب ہوگی اور وہ دنیا بھر میں کسی بھی موبائل نیٹ ورک پر یہ پیغامات بغیر بیلنس کے بھیج سکیں گے۔
زونگ کی یہ پیشکش ویڈیو اور وائس کالز کے ساتھ ساتھ وائس اور ٹیکسٹ میسجز اور دیگر ملٹی میڈیا شیئرنگ یا ڈاون لوڈ کے لیے ہے۔اس کمپنی کے پوسٹ پیڈ، پری پیڈ، انٹرنیٹ سم یا موبائل براڈ بینڈ کے صارفین اس سروس کو *247# کرکے ایکٹیو کرسکتے ہیں۔سروس ایکٹیو ہونے کے بعد واٹس ایپ سروسز مفتہ جائیں گی اور اس کے لیے کوئی ڈیٹا لمٹ نہیں ہوگی۔
زونگ کا دعویٰ ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں تیز ترین فور جی نیٹ ورک صارفین کو فراہم کررہا ہے اور اس وقت فور جی استعمال کرنے والے 70 فیصد افراد اس کمپنی کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزید :

بزنس -