اپنے دور حکومت میں معاشی ترقی کی شرح 7 فیصد تک پہنچائیں گے: اسحاق ڈار

اپنے دور حکومت میں معاشی ترقی کی شرح 7 فیصد تک پہنچائیں گے: اسحاق ڈار
اپنے دور حکومت میں معاشی ترقی کی شرح 7 فیصد تک پہنچائیں گے: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اسی وجہ سے موڈیز نے پاکستانی کی اقتصادی درجہ بندی بھی مثبت کی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی وصولی میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جولائی سے مارچ تک 1766 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا جبکہ مارچ میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح محض 2.5 فیصد رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کی وجہ سے موڈیز نے پاکستان کی اقتصادی درجہ بندی مثبت کر دی ہے اور اپنے دور حکومت میں معاشی ترقی کی شرح 7 فیصد تک پہنچائیں گے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -