بجلی کی قیمتوں میں کمی، وزیراعظم کے اعلان سے نیپرا میں تشویش، سی پی پی اے نے بھی درخواست دیدی

بجلی کی قیمتوں میں کمی، وزیراعظم کے اعلان سے نیپرا میں تشویش، سی پی پی اے نے ...
بجلی کی قیمتوں میں کمی، وزیراعظم کے اعلان سے نیپرا میں تشویش، سی پی پی اے نے بھی درخواست دیدی
کیپشن: electricity

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت 2.92 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے جو سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی ہے جس کی سماعت 19 دسمبر کو ہو گی۔ نیپرا کے مطابق نومبر میںبجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4.49 روپے فی یونٹ آئی جبکہ 6 ارب 53 کروڑ 41 لاکھ یونٹ بجلی کمپنیز کو فروخت کی گئی۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر نیپرا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ نیپرا ایکٹ کے مطابق وزیراعظم کو بجلی سستی کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -