تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، کویت کا پیداوار کم نہ کرنے کا اعلان

تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، کویت کا پیداوار کم نہ کرنے کا اعلان
تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، کویت کا پیداوار کم نہ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن، کویت سٹی (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔ لندن میں جنوری کے لئے تیل کے سودے فی بیرل 58.50 ڈالر کے حساب سے ہوئے جبکہ نیویارک میں تیل کی فی بیرل کی قیمت 53.80 ڈالر پر پہنچ گئیں جو گزشتہ پانچ برس کی کم ترین سطح ہے۔ دوسری جانب کویت نے تیل کی پیداوار کم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کویت کے وزیر تیل کا کہنا ہے کہ اوپیک تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم رہے گی۔ علی عمیر نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ اوپیک کے 27 نومبر کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ادھر تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث خلیجی ممالک کی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی رہی۔ سعودی ماہر معاشیات ابوداحیش کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا اور یہ فی بیرل 40 ڈالر سے بھی کم ہوسکتی ہیں۔

مزید :

بزنس -