ڈالر 5 ، برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ

ڈالر 5 ، برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ
ڈالر 5 ، برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 107 روپے 80 پیسے اور قیمت خرید 107 روپے 25 پیسے ہوگئی۔علاوہ ازیں برطانوی پاﺅنڈ بھی 25 پیسے کے اضافے کے بعد 135 روپے 25 پیسے میں بیچا اور 133 روپے 50 پیسے میں خریدا گیا۔

Yayvo اور PSL اکٹھے ہو گئے، کرکٹ جنونیوں کا مزہ دوبالا ہو گیا
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور یہ 104 روپے 60 پیسے میں بیچا اور 104 روپے 40 پیسے میں خریدا گیا ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت فروخت 130 روپے 81 پیسے اور قیمت خرید 130 روپے 56 پیسے ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید :

بزنس -