ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں پابندیوں پر سب سے زیادہ مدد سعودی عرب نے کی: سابق گورنر سٹیٹ بنک

ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں پابندیوں پر سب سے زیادہ مدد سعودی عرب نے کی: سابق ...
ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں پابندیوں پر سب سے زیادہ مدد سعودی عرب نے کی: سابق گورنر سٹیٹ بنک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) سابق گورنرسٹیٹ بنک اورورلڈ اکنامک فورم کے سابق چیئر مین ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کے متفقہ قرار داد قوم کی آواز ہے تاہم ہمیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت اپنے دوست ممالک کے مفادات کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ ایران ہمارا ہمسایہ ہے اس سے بھی اچھے تعلقات قائم رکھنے ہوں گے۔ امریکہ اور یورپ کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیاں ختم ہورہی ہیں جس کا پاکستان کو فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بندی مکمل کرنا چاہئے۔ چینی صدر کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی اور اقتصادی راہداری اور گوادر بندگاہ کے منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر میں لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن( لیجا) کے زیر اہتمام خصوصی نشت سے خطاب کے دوران کیا ۔ سابق گورنر سٹیٹ بنک نے بتایا کہ جب پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کیا اور عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تو ہماری سب سے زیادہ مدد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک نے کی۔ سعودی عرب ہمیں مفت تیل دیتا رہا جبکہ موجودہ حکومت کو ڈیڑھ ارب ڈالر بھی دیئے گئے۔ آج ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات بہتر بنانے کا دور ہے اگر پاک بھارت آزادانہ تجارت شروع ہوجاتی ہے تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو پہنچے گا کیونکہ بھارت کی مارکیٹ پاکستان سے کہیں بڑی مارکیٹ ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا کہ آج 20ملین سے زائد بچے سکولوں سے محروم ہیں۔

مزید :

بزنس -