روس پاکستان کو ایل این جی پائپ لائن کیلئے 2بلین ڈالر قرضہ دیگا

روس پاکستان کو ایل این جی پائپ لائن کیلئے 2بلین ڈالر قرضہ دیگا
روس پاکستان کو ایل این جی پائپ لائن کیلئے 2بلین ڈالر قرضہ دیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور روس کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیاہے جس کے تحت روس پاکستان کو ایل این جی گیس کی پائپ لائن بچھانے کے لیے 2بلین ڈالر کا قرضہ دے گا۔ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے مقامی اخبار ایکسپریس سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ بدلے میں روسی کمپنیوں کو پائپ لائن بچھانے میں ٹھیکے دیے جائیں گے 1100کلو میٹر طویل یہ پائپ لائن کراچی بندرگاہ سے لاہور تک بچھائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ابتدائی معاہدہ ماسکو میں ہوا جبکہ حکومتوں کے درمیان پر باضابطہ معاہدہ اگلے ماہ متوقع ہے جس کے بعد پاکستان روسی حکومت کی تجویز کردہ کمپنیوں سے معاہدے کرے گا۔
یہ ٹھیکے روسی کمپنیوں کو کسی بڈنگ کے بغیر دیے جائیں گے۔ اس سے قبل’’ نوبڈنگ) کی ایسی ہی شرائط پر سابق سوویت یونین نے پاکستان میں اسٹیل مل بھی تعمیر کیا تھا۔ پائپ لائن کے لیے سرمایہ کاری کی روسی پیشکش دراصل پاکستان کو ایل این جی کی فروخت کرنے کی تمہید ہے۔ واضح رہے کہ روس یہ گیس پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور یوکرین معاملے میں یورپی یونین سے تنازعے کے بعد نئی منڈی کی تلاش میں ہے۔ وزیر پٹرولیم نے یہ بھی کہا کہ روس 2016سے ایکسپورٹ شروع کرے گا اور اس نے پاکستان کو بھی گیس فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پائپ لائنوں کے لیے لیا جانے والا قرضہ اتانے کے لیے اورگرا نے سرکاری گیس کمپنیوں کو صاارفین سے ہر ماہ گیس بلوں میں اضافی وصولی کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ توقع ہ کہ ان منصوبوں میں سوئی سدرن 300ملین ڈالر اور سوئی نادرن گیس کمپنی 750ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

مزید :

بزنس -