ہنڈا کمپنی متعارف کروانے جا رہی ہے پاکستان میں ایک ایسی گاڑی کہ جان کر کاروں کے شوقین خوشی سے جھوم اٹھیں گے

ہنڈا کمپنی متعارف کروانے جا رہی ہے پاکستان میں ایک ایسی گاڑی کہ جان کر کاروں ...
ہنڈا کمپنی متعارف کروانے جا رہی ہے پاکستان میں ایک ایسی گاڑی کہ جان کر کاروں کے شوقین خوشی سے جھوم اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی آٹو موبائل مارکیٹ میں ہر روز نت نئی گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں اور اب معروف کمپنی ہنڈا نے بھی ایک نئی گاڑی BR-V متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی بکنگ کیلئے آرڈرز لینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
ماہرین نے ہنڈا کی جانب سے نئی گاڑی متعارف کرائے جانے کے فیصلے کو پاک، سوزوکی کمپنی کی Vitara اور Ciaz ماڈلز کیلئے چیلنج قرار دیا ہے۔ پاکستان کی آٹوموبائل مارکیٹ میں مقابلے کا رجحان بڑھ رہا ہے کیونکہ 3 جاپانیوں کمپنیاں بھی پاکستانی مارکیٹ میں نام پیدا کرنے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سوزوکی کا دعویٰ ہے کہ اسے پاکستانی میں گاہکوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے اور اب ہنڈا بھی ایسے ہی ردعمل کی خواہش رکھتی ہے اور اس ضمن میں BR-V کو ہتھیار کے طور پر میدان میں اتار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہنڈا کی اس نئی گاڑی کی خصوصیات درج ذیل ہیں۔
1:۔ 1.5L انجن
2:۔ 6 سپیڈ سی وی ٹی - آئی ٹرانسمیشن
3:۔ 7 سیٹیں
4:۔ کی لیس اینٹری
5:۔ روف ریلنگز
6:۔ الائے رمز
اس نئی گاڑی میں مندرجہ بالا چند خصوصیات متوقع کی جا رہی ہیں تاہم مکمل تفصیلات گاڑی کے لانچ ہونے پر ہی عوامی سطح پر لائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس نئی گاڑی کی قیمت 22 سے 25 لاکھ روپے تک ہو گی اور اگر ہنڈا کمپنی نے واقعی اس قیمت پر یہ گاڑی متعارف کرا دی تو اس قیمت میں دستیاب دیگر کمپنیوں کی گاڑیاں کو زوردار جھٹکا ملے گا۔

کمپنی کو سوک گاڑی کا نیا ماڈل متعارف کرائے ابھی کچھ زیادہ عرصہ بھی نہیں گزرا اور اس کی قیمت بھی 30 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر مہینے ایک نئی گاڑی مارکیٹ میں آنے کے بعد پاکستانی مارکیٹ صحیح سمت میں سفر کر رہی ہے اور کمپنیاں اب نت نئی گاڑیاں متعارف کرا رہی ہیں۔

مزید :

بزنس -