پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بہتری ، 850 پوائنٹس اضافے کے بعد انڈیکس 45 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بہتری ، 850 پوائنٹس اضافے کے بعد انڈیکس 45 ہزار کی ...
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بہتری ، 850 پوائنٹس اضافے کے بعد انڈیکس 45 ہزار کی سطح عبور کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، کاروبار کے آغاز میں پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدستور تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے ، 100انڈیکس میں 850 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس 45ہزار400 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز سے ہی تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔ پاناما کیس کی سماعت شروع ہونے سے قبل انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا تھا جو 850کی سطح پر پہنچ چکا ہے ۔

مزید :

بزنس -