پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی مثبت رجحان ،100انڈیکس میں 8پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس میں 8پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیل کے مطابق بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاﺅ کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار733پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔آج کاروبار کے دوران 4کروڑ 92لاکھ 59ہزار 630شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 4ارب 46کروڑ 35لاکھ 65ہزار 178روپے تھی ۔