سٹیٹ بینک نے بینک آف چائنہ کوبینکاری کی اجازت دےدی

سٹیٹ بینک نے بینک آف چائنہ کوبینکاری کی اجازت دےدی
سٹیٹ بینک نے بینک آف چائنہ کوبینکاری کی اجازت دےدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک نے بینک آف چائنہ کوبینکاری کی اجازت دےدی،بینک آف چائنہ سی پیک منصوبوں کی فنانسنگ میں مدد فراہم کرے گا۔
نجی چینل ”دنیا نیوز“ کے مطابق سٹیٹ بینک نے بینک آف چائنہ کوبینکاری کی اجازت دےدی،جبکہ سٹیٹ بینک نے مئی 2017 میں بینکاری کالائسنس جاری کیاتھا۔
بینک آف چائنہ اس وقت پچاس ممالک میں کام کر رہی ہے ،جبکہ اس میں انیس ممالک وہ ہیں جو ”ون بیلٹ ون روڈ“میں شامل ہیں۔بینک آف چائنہ کیپٹل اور سرمائے میں عالمی سطح پر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہے ،ابتدائی طور پر بینک سٹیٹ بینک کی کم از کم سرمائے کی شرط  پر 50ملین ڈالر  لے کر پاکستان   آئے گی۔

مزید :

بزنس -