حبیب بینک کے بعد مزید 35اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ، پاکستان 18ویں بڑی معیشت بن گیا: وزیرخزانہ

حبیب بینک کے بعد مزید 35اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ، پاکستان 18ویں بڑی معیشت بن ...
حبیب بینک کے بعد مزید 35اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ، پاکستان 18ویں بڑی معیشت بن گیا: وزیرخزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کی معاشی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے ا ور دنیا کی 18ویں معیشت بن چکے ہیں ، پاکستان کے بیرون ملک اثاثہ جات 18.2 ارب ڈالر تک بڑھاناچاہتے ہیں، حبیب بینک کے شیئرز کی فروخت کے بعد مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کی معاشی درجہ بندی بہترہوئی ہے ، گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 15 فیصد اضافے کی امید ہے۔اُن کاکہناتھاکہ حبیب بینک کے بعد اگلے مرحلے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے شیئرز فروخت کئے جائیں گے جبکہ حبیب بینک کے شیئرزکی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے قرضوں کی ادائیگی کرے گی۔
انہوں نے بتایاکہ آپریشن ضرب عضب کیلئے 1.75 ارب ڈالر اخراجات آئیں گے جبکہ آئی ڈی پیزکی بحالی کیلئے8 سو ملین ڈالرکی ضرورت ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -