پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان سٹاک ایکسچینج پر بجلی بن کر گر گیا ،کاروبار کے آغاز میں ہی شدید مندی کا رجحان

پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان سٹاک ایکسچینج پر بجلی بن کر گر گیا ...
پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان سٹاک ایکسچینج پر بجلی بن کر گر گیا ،کاروبار کے آغاز میں ہی شدید مندی کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناماکیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ،کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100انڈیکس 582پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 292پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
تفصیل کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہیجانی کیفیت پائی جا رہی ہے ،سرمایہ کاروں نے کے ایس ای 100انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی جس کی وجہ سے انڈیکس میں شدید کمی ہوئی ۔سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100انڈیکس 582پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 292پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ہے ۔

معیشت کی ترقی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے ، منصوبے مکمل ہونے میں3 سے 4سال لگیں گے: احسن اقبال کا صحافی کے سوال پر جواب

مزید :

بزنس -