اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہو گئی جس کے بعد اس کی قیمت 108روپے 55پیسے ہو گئی ۔
تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی آئی جس کے بعد اس کی قیمت خرید 108روپے جبکہ قیمت فروخت 108روپے 55پیسے ہے ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں کوئی رد و بدل نہ ہوا اوراس کی قیمت خرید 104روپے 40پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 60پیسے کی سطح پر بر قرار ہے۔