چین اور سعودی عرب تیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر رضامند

بزنس

بیجنگ (اے پی پی) چین اور سعودی عرب نے چین کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمد سمیت تیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی۔دونوں ملکوں کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے تیل کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس میں چین کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمد بھی شامل ہے۔فریقین نے یمن کے معاملے پر بھی قانونی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔