سعودی وزارت خارجہ کی پاکستان سمیت 11ممالک کے ساتھ مالی معاملات کے دوران ہوشیار رہنے کی ہدایت

سعودی وزارت خارجہ کی پاکستان سمیت 11ممالک کے ساتھ مالی معاملات کے دوران ...
سعودی وزارت خارجہ کی پاکستان سمیت 11ممالک کے ساتھ مالی معاملات کے دوران ہوشیار رہنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اسداکرم/بیورو چیف) سعودی وزارت خارجہ نے سرکاری و نجی اداروں کو پاکستان سمیت 11ممالک کے ساتھ مالی معاملات کرنے کے دوران ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
 ان ممالک میں منی لانڈرنگ کے انسداد اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی روک تھام کے لیئے اختیار کی جانے والی تدابیر ناکافی ہیں۔ یہاں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ مقامی تجارتی اداروں کے علاوہ مالیاتی اداروں کو چاہئے کہ پاکستان ،الجزائر، ایکواڈور، ایتھوپیا، انڈونیشیا، میانمار، شام، ترکی اور یمن کے علاوہ وزارت خارجہ کی فہرست میں شامل دیگر ممالک کے ساتھ معالی معاملات کرتے وقت انتہائی احتیاط کی جائے۔
 وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وزارت تجارت و صنعت اور سعودی مالیاتی ادارے(ساما) کو آگاہ کیا ہے کہ ان ممالک میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کے ہاتھوں رقوم پہنچنے کے انسداد کی تدابیر ناکافی ہیں۔ وزارت خارجہ کے اعلامیہ پر وزارت تجارت و صنعت نے تمام مقامی تجارتی و صنعتی اداروں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مذکورہ ممالک کے کسی بھی ادارے کے ساتھ مالی معاملات کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی دہانی کی جائے کہ جس ادارے یا شخص کو رقم ارسال کی جارہی ہے وہ دہشت گردی یا منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہے۔ وزارت تجارت نے مذکورہ ممالک میں سے ہر ملک کے حوالے سے احتیاط کی درجہ بندی کی ہے اس درجہ بندی کو ملحوظ رکھتے ہوئے مالی معاملات کئے جائیں۔ مذکورہ ممالک کے اداروں کے ساتھ مالی معاملات کرنے سے پہلے ساما کو آگاہ کیا جائے۔ جن اداروں اور افراد کے نام رقم ارسال کی جارہی ہے۔ اسکی پوری جانچ پڑتال کی جائے کمپنیوں کے مالی ادارے تحویل زر سے پہلے اپنے حکام بالا سے ضروری مشورہ کرلیں۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی کہ منتشر اکاﺅنٹس کا سراغ لگتے ہی متعلقہ ادارے کو آگاہ کیا جائے، اقوام متحدہ کے تحت منی لانڈرنگ کے انسداد کے ادارے کی طرف سے جاری ہونیوالی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

مزید :

بزنس -