سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 50 ہزار 742 پوائنٹس پر آگیا

بزنس

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج (جمعہ کو ) بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 50 ہزار 742 پوائنٹس پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر حکم امتناع جاری کیا گیا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہوئی جس کے اثرات آج بھی برقرار رہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 214 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 50 ہزار 742 پوائنٹس پر آگیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7 کروڑ 63 لاکھ 76 ہزار 580 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7 ارب 97 کروڑ 27 لاکھ 14 ہزار 189 روپے رہی ۔