اگلے ماہ ڈیزل کی قیمت سرکاری کنٹرول سے نکالنے کا فیصلہ, تیل کمپنیاں, پمپ مالکان نرخ طے کرینگے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے اگلے ماہ سے ڈیزل کی قیمت بھی سرکاری کنٹرول سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ یکم دسمبر سے تیل کمپنیاں اور پمپ مالکان اپنا منافع خود طے کریں گے۔ حکام وزارت توانائی کے مطابق نئے ضوابط کے تحت تیل کمپنیوں کو ڈیزل ملاﺅٹ چیکنگ کا میکانزم بھی تیار کرنا ہو گا۔ ملاﺅٹ کا پتہ لگانے کیلئے فیول مارکر نظام 6 ماہ میں تیار کرنا ہو گا‘ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو کم از کم 20دن کا ڈیزل سٹاک رکھنا ہو گا۔